مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں خوراک اور بنیادی ضروریات کی ترسیل روکنے اور بجلی منقطع کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت غزہ کا محاصرہ کرکے فلسطینی عوام کی نسل کشی کررہی ہے۔ عالمی برادری، بالخصوص تمام حکومتیں، اس بات کی ذمہ دار ہیں کہ وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔
بقائی نے کہا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات نہ صرف جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں بلکہ انسانیت کے خلاف جرم بھی ہیں۔
انہوں نے سلامتی کونسل اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مظالم اور غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔