
تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں چہارشنبہ کو درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا۔ نرمل ضلع کے لنگاپور علاقے میں سب سے زیادہ 40.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا،
جب کہ حیدرآباد کے فلک نما میں سب سے کم 37.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ نرمل، عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، نظام آباد، پداپلی، بھدرادری کتہ گوڑم، کھمم، جئے شنکر بھوپال پلی اور کاماریڈی جیسے اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرنے کے باعث لوگ شدید گرمی سے پریشان ہوگئے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 13 مارچ سے 18 مارچ کے درمیان گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ضرورت کے بغیر دوپہر کے وقت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔