خطے کے ممالک اپنی سلامتی کی حفاظت کر سکتے ہیں، بیرونی قوتوں کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا، ایڈمرل ایرانی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحری مشق کا مقصد خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ خطہ ماضی جیسا نہیں رہا، خطے کے ممالک اس کی سلامتی کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ دشمنوں کو چاہیے کہ وہ خطے کے بارے میں اپنا نظریہ بدلیں اور اقوام کا احترام کریں۔

 شہرام ایرانی نے کہا کہ ہمارا دشمنوں کے لیے پیغام ہے کہ ہم کبھی تنہا نہیں ہوں گے اور ہمارے اقدامات بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *