ہولی کے دن ایودھیا کی تمام مساجد میں 2 بجے کے بعد نماز جمعہ (ویڈیو)

ایودھیا(یوپی) (پی ٹی آئی) ایودھیا کی تمام مساجد میں 14 مارچ کو ہولی کے مدنظر نمازِ جمعہ 2 بجے کے بعد ادا کی جائے گی۔ شہر کے ایک ممتاز عالم ِ دین محمد حنیف نے ماہ ِ رمضان کے دوسرے جمعہ کے لئے آج یہ ہدایت جاری کی۔

ایودھیا کے ضلع مجسٹریٹ(ڈی ایم) چندر وجئے سنگھ نے کہا کہ ہولی کے لئے کافی سیکوریٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ امن کمیٹی میٹنگس بھی جاری ہیں تاکہ فرقہ وارانہ کشیدگی سے بچاجاسکے۔

ایودھیا کی مرکزی مسجد (مسجد سرائے) کی کمیٹی کے صدر محمد حنیف نے کہا کہ ہم نے ہولی تہوار کے مدنظر تمام مساجد کو ہدایت دی ہے کہ جمعہ کی نماز 2 بجے کے بعد ادا کی جائے۔

نماز ِ جمعہ کا وقت 4:30 بجے تک رہتا ہے۔ سبھی مسلمانوں سے گزارش ہے کہ وہ صبرو تحمل سے کام لیں۔ اگر کوئی انہیں رنگ لگادے تو مسکراکر ہولی مبارکباد کہیں۔

ایودھیا میں تبلیغی جماعت کے امیر محمد حنیف نے لوگوں کو ہولی کی مبارکباد دی۔ ایودھیا کے ضلع مجسٹریٹ چندر وجئے سنگھ نے کہا کہ ہولی دہن (13 مارچ) کے لئے تمام مقامات پر پولیس فورس لگادی گئی ہے۔ روایتی مقامات پر ہی ہولی کا دہن کی اجازت ہوگی۔ ایمرجنسی کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *