چیف منسٹر تلنگانہ کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس۔ حیدرآباد میں دو خاتون یو ٹیوبرس گرفتار

 

حیدرآباد: سوشل میڈیا پر چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کے خلاف نامناسب تبصرے کرنے والے دو یوٹیوبرس کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ کیس کی تفصیلات سائبر کرائم کے ایڈیشنل سی پی وشوا پرساد نے میڈیا کو بتائیں۔

 

انھوں نے بتایا "نپو کوڈی” نامی ایکس ہینڈل پر چیف منسٹر کے خلاف ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس پر کانگریس پارٹی کے سوشل میڈیا ریاستی سیکریٹری نے شکایت کی۔ پلس ٹی وی کے ایک رپورٹر نے ایک نامعلوم شخص کا انٹرویو لیا جس میں اس شخص نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف نامناسب تبصرے کیے۔

 

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پلس ٹی وی نے جان بوجھ کر یہ ریمارکس کروائے۔ پلس ٹی وی کی اس ویڈیو کو ‘نپو کوڈی’ نامی ایکس ہینڈل پر ٹرول کیا گیا تھا۔

 

انھوں نے کہا کہ کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے ہم نے اس ٹی وی چینل کے سی ای او صحافی ریوتی کے ساتھ ساتھ پلس ٹی وی کے نمائندہ سندھیہ عرف تنوی یادو کو گرفتار کیا ہے۔ دفتر میں دھاوا کیا گیا اور دو لیپ ٹاپ، دو ہارڈ ڈسک، ایک لوگو، ایک راؤٹر اور 7 سی پی یو ضبط کیے گئے ہیں۔

 

ریوتی کے خلاف پہلے بھی بنجارہ ہلز اور ایل بی نگر میں کیسس درج بتایے گئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *