’خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن نافذ کرائیں گے‘، جنتر منتر پر خاتون کانگریس کے مظاہرہ میں الکا لامبا کا عزم

الکا لامبا نے خواتین کی سیکورٹی کا ایشو اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں آج خواتین محفوظ نہیں ہیں، گجرات میں بی جے پی رکن اسمبلی نے دلت بیٹی کے ساتھ عصمت دری کی لیکن ایف آئی آر تک درج نہیں ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کرتی ہوئیں الکا لامبا، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div><div class="paragraphs"><p>جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کرتی ہوئیں الکا لامبا، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div>

جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کرتی ہوئیں الکا لامبا، تصویر ویپن/قومی آواز

user

آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا کی قیادت میں خواتین نے 10 مارچ کو جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کو یقینی بنانے کے لیے تھا۔ الکا لامبا نے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں 33 فیصد خواتین ریزرویشن کو فوری نافذ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جب تک خواتین کا حق نہیں ملتا، اس کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

’خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن نافذ کرائیں گے‘، جنتر منتر پر خاتون کانگریس کے مظاہرہ میں الکا لامبا کا عزم’خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن نافذ کرائیں گے‘، جنتر منتر پر خاتون کانگریس کے مظاہرہ میں الکا لامبا کا عزم

الکا لامبا نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’پارلیمنٹ کا اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے۔ مہیلا کانگریس نے گزشتہ سال بھی جنتر منتر پر 33 فیصد خاتون ریزرویشن کو نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ طویل جدوجہد کے بعد یہ بل (خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن) پارلیمنٹ سے پاس ہوا ہے۔ میں پی ایم مودی سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ اسے نافذ کیوں نہیں کیا جا رہا؟ ہمیں روکنے کے لیے پورے علاقے کی قلعہ بندی کر دی گئی، کچھ خواتین ایسی بھی ہیں جنھیں چوٹیں آئی ہیں۔‘‘

الکا لامبا نے عزم ظاہر کیا کہ ایک طرف پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس چلے گا اور دوسری طرف مہیلا کانگریس خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن نافذ کرنے کے مقصد سے سڑک پر احتجاج کرتی رہے گی۔ لوک سبھا میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی اس ایشو پر آواز اٹھائیں گے، جبکہ راجیہ سبھا میں ملکارجن کھڑگے اور سونیا گاندھی اس مطالبہ کے حق میں آواز بلند کریں گے۔

اس درمیان الکا لامبا نے خواتین کی سیکورٹی کا ایشو بھی اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں آج خواتین غیر محفوظ ہیں۔ گجرات میں بی جے پی رکن اسمبلی نے دلت بیٹی کے ساتھ عصمت دری کی، لیکن ایف آئی آر تک درج نہیں ہوئی۔ ایسا ہی دہلی میں برج بھوشن شرن معاملے میں ہوا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد ایف آئی آر ہوئی، لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اس سے قبل کانگریس لیڈر الکا لامبا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر احتجاجی مظاہرہ کی کچھ تصویروں کو شیئر کیا۔ اس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ ’’خواتین کا احترام ملک کا وقار۔ آج خواتین ریزرویشن بل کو فوری نافذ کرنے کے لیے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا اور بی جے پی کی خاتون مخالف سیاست کے خلاف مہیلا کانگریس کی ساتھیوں کے ساتھ مل کر جنتر منتر پر دھرنا دیا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے عزم ظاہر کیا کہ ’’نصف آبادی کا حق انھیں دلا کر رہیں گے۔ مہیلا کانگریس کی یہ مہم بہنوں کو ان کا حق ملنے تک جاری رہے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *