یوپی میں اونچی آواز میں اذاں، امام مسجد کے خلاف کیس درج (ویڈیو)

سنبھل(یوپی) (پی ٹی آئی) پولیس نے ضلع سنبھل کے چنڈوسی علاقہ کی ایک مسجد کے امام کے خلاف کیس درج کیا اور لاؤڈ اسپیکر ضبط کرلیا۔ الزام ہے کہ اس مسجد سے اونچی آواز میں اذاں دی جارہی تھی۔

سرکاری بیان کے بموجب ہفتہ کی رات محلہ پنجابیاں کی مسجد میں اذاں اونچی آواز میں دی جارہی تھی حالانکہ عدالت نے آواز کی ایک حد مقرر کی ہے۔

امام مسجد حافظ شکیل شمسی کے خلاف بی این ایس کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا۔ لاؤڈ اسپیکر ضبط کرلیا گیا۔ آئی اے این ایس کے بموجب مسجد پنجابیاں کے لاؤڈ اسپیکرس ہٹادئے گئے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ لاؤڈ اسپیکر کی آواز اونچی تھی جس سے الٰہ آباد ہائی کورڈ کی رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ پٹرولنگ کرنے والی پولیس نے ہارن شیپ لاؤڈ اسپیکر ہٹادئے۔

واقعہ کی رپورٹنگ کانسٹبل جتندر کمار نے ہفتہ کی شام 7بجے کے آس پاس کی۔ ایف آئی آر میں مسجد کے امام شکیل شمسی ولد عبدالصمد شمسی کا نام لیا گیا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *