کیلیفورنیا میں بی اے پی ایس ہندو مندر کی دیوار پر مخالف ہند نعرے (ویڈیو)

کیلیفورنیا (آئی اے این ایس) چینو ہلز، کیلیفورنیا میں واقع ایک بڑے ہندومندر بی اے پی ایس سوامی نارائن مندر کی دیواروں پر اتوار کے دن ”مخالف ہند“ نعرے لکھ دئے گئے۔

بی اے پی ایس امریکہ کے آفیشل بیچ نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر واقعہ کی تفصیلات شیئر کیں۔ اس نے لکھا کہ نفرت کو جڑ پکڑنے نہیں دیا جائے گا۔ امن اور ہم آہنگی برقرار رہے۔

ایکس پر پوسٹ میں بی اے پی ایس پبلک افیر نے لکھا کہ اس بار ایک اور مندر کی بے حرمتی ہوئی ہے۔ ہندوکمیونٹی نفرت کے خلاف مضبوطی سے کھڑی ہے۔ کولیشن آف ہندوس آف نارتھ امریکہ (کوہنا) نے بھی ایکس پر واقعہ کی تفصیلات شیئر کیں۔

اس نے کہا کہ کیلیفورنیا کے بی اے پی ایس مندر کی بے حرمتی لاس اینجلس میں نام نہاد خالصتان ریفرنڈم سے قبل ہوئی ہے۔ مندر کی دیوار پر ہندوس گوبیک کے نعرے لکھے گئے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *