ایران کے ساتھ بات چیت پر زور مسائل حل کرنے کیلئے نہیں: خامنہ ای

تہران (آئی اے این ایس) ایران کے روحانی رہنما علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ بعض دھمکانے والی طاقتوں کا ایران کے ساتھ بات چیت پر زور دینا مسئلہ حل کرنے کے لئے نہیں ہے، بلکہ اپنی توقعات تھوپنے کے لئے ہے۔

انہوں نے یہ ریمارکس تہران میں ہفتہ کے دن سرکاری عہدیداروں کی میٹنگ میں کئے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر بات چیت پر زور دیا ہے۔

ایرانی رہنما نے کہا کہ یہ بات چیت مسائل حل کرنے کے لئے نہیں ہے بلکہ غلبہ پانے کے لئے اور فریق ثانی جو چاہتا ہے وہ ہم پر مسلط کرنے کے لئے ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اور دوسرا فریق بات چیت سے انکار کردے تو یہ طاقتیں ہنگامہ برپا کردیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام ان طاقتوں کا واحد مرکز نہیں ہے۔ یہ لوگ نئی توقعات پالے ہوئے ہیں جو یقینا ایران پوری نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے تہران پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے 2015ء کی نیوکلیئر معاملت کی شرائط پوری نہیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ممالک نے بھی معاہدہ کے روزاول سے اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھائیں۔ معاملت سے امریکہ کے الگ ہوجانے کے بعد یوروپ نے تلافی کا وعدہ کیا تھا لیکن ان کا وعدہ بھی ٹوٹ گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *