مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام میں اقلیتوں کے “قتل عام” کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے دمشق حکام سے کہا کہ وہ ان جرائم کے مرتکب افراد کا احتساب کریں۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ شام کے عبوری حکمران ملک کی اقلیتی برادریوں کے خلاف قتل عام کے مرتکب افراد کو جوابدہ ٹھہرائیں۔
جولانی کے دہشت گردوں نے علوی علاقوں میں شہریوں کے قتل عام کے بعد رہائشی مکانات کو آگ لگائی ہے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے جولانی رژیم کی طرف سے طرطوس اور لاذقیہ کے مضافات میں علوی نشین علاقوں میں ڈرون حملوں کی اطلاع دی ہے۔