
حیدرآباد: دسویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کے لئے آندھراپردیش حکومت نے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی اجازت دی ہے۔ اس سلسلہ میں اے پی ایس آر ٹی سی انتظامیہ نے احکامات جاری کئے ہیں۔
17 مارچ سے مارچ کے آخر تک تقریباً 6لاکھ 49ہزار طلبہ3450امتحانی مراکز میں امتحانات دیں گے۔
طلبہ کو اپنے گھروں سے امتحانی مراکز تک اور وہاں سے واپس گھر پہنچنے کیلئے پلے ولیگو، الٹرا پلے ولیگو، اور سٹی آرڈینری بس سروسس میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے طلبہ کو صرف اپنا ہال ٹکٹ دکھانا ہوگا۔
آر ٹی سی انتظامیہ نے تمام اضلاع کے پبلک ٹرانسپورٹ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلعی تعلیمی حکام سے بات چیت کر کے طلبہ کے ہجوم کے مطابق بسوں کا انتظام کریں، تاکہ امتحانی مراکز تک پہنچنے میں کسی کو دشواری نہ ہو