پرینکا اورراہل نے خواتین کے عالمی دن پر خواتین کودی مبارکباد

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو خواتین کے عالمی دن پر خواتین کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔

محترمہ گاندھی نے کہا ’’ملک بھر کی ہماری تمام بہنوں کو خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔ جدوجہد آزادی سے لے کر ملک کی تعمیر تک خواتین نے ہمیشہ ہر میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

آج خواتین کے رول اور شراکت داری کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

جتنی زیادہ خواتین آگے آئیں گی، ملک اتنا ہی مضبوط اور خوبصورت ہوگا۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کی ریڑھ ہیں۔

ان کی طاقت، لچک اور آواز ہمارے ملک کے مستقبل کی تشکیل کرتی ہے۔

خواتین کے اس عالمی دن میں، میں آپ کے ساتھ اور آپ کے لیے کھڑا ہوں – ہر رکاوٹ کو توڑنے کے لیے پرعزم ہوں جب تک کہ ہر خاتون اپنی تقدیر خود نہ بنالے، ہر خواب کو پورا کرنے اور اپنی زندگی خود گزارنے کے لیے آزاد نہ ہوجائے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *