منموہن سنگھ میموریل کی تعمیر کی راہ ہموار

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی یادگار بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ان کی فیملی نے راشٹریہ سمرتی استھل میں مجوزہ جگہ کو منظوری دے دی ہے۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ کی فیملی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وزارت ِ امکنہ و شہری ترقیات کو اس سلسلہ میں لکھا جاچکا ہے۔ منموہن سنگھ کی 3 بیٹیاں اور داماد مجوزہ جگہ دیکھ چکے ہیں۔ تقریباً 900 مربع میٹر کی یہ اراضی راشٹریہ سمرتی استھل میں ہے جہاں کئی سابق وزرائے اعظم اور صدور کی یادگاریں قائم ہیں۔

اب اگلا مرحلہ منموہن سنگھ کی یاد میں قائم ہونے والے ٹرسٹ کے نام پر اراضی کی منتقلی کا ہوگا۔ منموہن سنگھ کی فیملی کو عنقریب قائم ہونے والے اس ٹرسٹ کے ارکان کے نام تجویز کرنے ہوں گے۔

ٹرسٹ بنتے ہی حکومت میموریل کی تعمیر کے لئے 25 لاکھ روپے کی رقم منتقل کردے گی۔ سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی)کے عہدیدار پلاٹ کا معائنہ کرچکے ہیں۔ ہندوستان میں معاشی اصلاحات کے آرکیٹکٹ سمجھے جانے والے منموہن سنگھ پیرانہ سالی کی پیچیدگیوں کے باعث 92 سال کی عمر میں گزشتہ برس 26 دسمبر کو دنیا چھوڑکر چلے گئے تھے۔

ان کی آخری رسومات نگم بودھ گھاٹ میں اداکی گئیں۔ منموہن سنگھ کی یادگار جس پلاٹ پر بننے والی ہے وہ سابق صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی یادگار سے متصل ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *