سعودی عرب میں آئندہ ہفتہ امریکہ۔ یوکرین امن بات چیت

کیف (آئی اے این ایس) یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ امریکی عہدیداروں کے ساتھ سفارتی سطح کی بات چیت سے قبل کراؤن پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات کے لئے پیر کے دن سعودی عرب جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتہ پیر کے دن میں سعودی عرب جارہا ہوں۔ اس کے بعد میری ٹیم سعودی عرب میں ہی رہے گی تاکہ ہم اپنے امریکی شراکت داروں کے ساتھ کام کرسکیں۔ یوکرین کو امن سے بے حد دلچسپی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکاف نے قبل ازیں جمعرات کے دن کہا تھا کہ سعودی عرب میں آئندہ ہفتہ یوکرینیوں کے ساتھ ملاقات طئے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ فریم ورک اور ابتدائی جنگ بندی کے لئے بات چیت جاری ہے۔

وائٹ ہاؤز میں گزشتہ جمعہ کی تلخ ملاقات کے بعد ٹرمپ‘ زیلنسکی سے مکتوب سے خوش ہیں۔ ان کا احساس ہے کہ زیلنسکی کا مکتوب نہایت مثبت پہلا قدم ہے۔ یہ ایک معافی نامہ ہے۔ یہ اس بات کا اقرار ہے کہ امریکہ نے یوکرین کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ یہ اظہارِ تشکر ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر عہدیدار توقع ہے کہ میٹنگ میں شرکت کے لئے منگل کے دن ریاض جائیں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ شاید آئندہ ماہ یا ایک دیڑھ ماہ بعد سعودی عرب جاسکتے ہیں۔ انہوں نے تاریخ نہیں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ میں سعودی عرب جارہا ہوں۔ سعودیوں نے امریکی کمپنیوں کو ایک ٹریلین ڈالر دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے لہٰذا میں وہاں جارہا ہوں۔ اس طرح انہوں نے اشارہ دیا کہ سعودی عرب کے ساتھ بڑی معاملت ہونے والی ہے۔ امریکہ اور یوکرین کے تعلقات میں گرمجوشی آتی دکھائی دیتی ہے۔

گزشتہ ہفتہ اوول آفس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات تلخ رہی تھی۔ اس ملاقات کے بعد امریکہ نے یوکرین کی فوجی امداد روک دی تھی۔ اس نے یوکرینی فوج کو انٹلیجنس جانکاری دینا بند کردیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *