
تلنگانہ کے کریم نگر، نظام آباد، میدک اور عادل آباد اضلاع کے ایم ایل سی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک 3 راؤنڈز میں 63 ہزار ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔
بی جے پی امیدوار انجی ریڈی سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں 23,310 ووٹ ملے ہیں، جبکہ کانگریس کے قریبی امیدوار الفورس نریندر ریڈی کو 18,812 اور بی ایس پی امیدوار پرسنا ہری کرشنا کو 15,880 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ اس وقت انجی ریڈی 4,498 ووٹوں کی برتری کے ساتھ آگے ہیں۔
ابھی تقریباً 1,33,000 ووٹوں کی گنتی باقی ہے۔ کسی بھی امیدوار کو کامیابی کے لیے 1,12,000 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو پہلے ترجیحی ووٹوں کی گنتی سے حتمی نتیجہ آنا مشکل ہے
، اور دوسرے ترجیحی ووٹوں کی گنتی فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ جیت کس کی ہوگی