کیا دہلی کی بی جے پی حکومت ’عالمی یوم خواتین‘ پر خواتین کے اکاؤنٹس میں 2500 روپے ڈالے گی؟ دیویندر یادو کا سوال

لوگوں کو امید تھی کہ حکومت میں آنے کے بعد بی جے پی کیجریوال حکومت کی بدعنوانی ظاہر کرنے والی تمام 14 سی اے جی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی، لیکن اجلاس ختم ہونے کے بعد لوگوں کو صرف مایوسی ہاتھ لگی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div><div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

user

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے دہلی کی نو تشکیل بی جے پی حکومت پر عوام کو مایوس کرنے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ دہلی میں کیجریوال کی بدعنوان حکومت سے پریشان عوام نے دہلی کو بی جے پے کے حوالے کر دیا۔ لوگوں کو امید تھی کہ حکومت میں آنے کے بعد بی جے پی کیجریوال حکومت کی بدعنوانیوں سے متعلق تمام 14 سی اے جی رپورٹ کو ایوان میں پیش کرے گی، لیکن اسمبلی اجلاس کے خاتمے کے بعد دہلی کے لوگوں کو صرف مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں اقتدار میں آنے سے قبل بی جے پی نے ہر ایک خاتون کو 2500 روپے فی ماہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ مرکزی حکومت نے بھی بیان دیا تھا کہ خواتین کے عالمی دن یعنی 8 مارچ کو دہلی کی خواتین کے اکاؤنٹس میں 2500 روپے آنے شروع ہو جائیں گے۔ حالانکہ بی جے پی کی مرکزی قیادت نے ریکھا گپتا کو وزیر اعلیٰ بنا کر دہلی کے عوام کو جو پیغام دینے کی کوشش کی تھی، وہ اب تک بے معنی ثابت ہوئی ہے۔ جب خاتون وزیر اعلیٰ خواتین کے مفاد میں اور انہیں راحت دینے کے لیے کوئی فیصلہ نہیں لے سکتیں تو دہلی کے تقریباً 3 کروڑ عوام بی جے پی سے کیا امید کر سکتے ہیں؟ کہیں بی جے پی کی گارنٹیاں جملہ تو ثابت نہیں ہوں گی؟

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ دہلی کی خاتون آبادی کو امید تھی کہ بی جے پی کی خاتون وزیر اعلیٰ عالمی یوم خواتین پر ان کے اکاؤنٹس میں 2500 روپے ڈالنے کا حکم جاری کریں گی۔ ہولی سے قبل رسوئی گیس سلنڈر پر 500 روہے سبسڈی کا فیصلہ لیں گی۔ لیکن بی جے پی حکومت بھی عام آدمی پارٹی کی طرح صرف بیان بازی کر رہی ہے، اخبارات میں اشتہارات دے رہی ہے، ابھی تک کوئی کام نہیں ہوا۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ ترقی یافتہ ہندوستان کا وعدہ کر کے بی جے پی اب دہلی کو بھی ترقی یافتہ دہلی بنانے کی بات کر رہی ہے۔ جب کہ حقیقت میں جہاں ملک اور اس کے شہری اقتصادی طور پر پیچھے ہیں، اگر دہلی میں بھی یہی ہوا تو دہلی والوں پر دوہری مار پڑے گی۔ پہلے کیجریوال نے برباد کیا اب ریکھا حکومت بچی کھچی کسر پورا کرے گی۔

دیویندر یادو نے بی جے پی پر دہلی کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا سنگین الزام عائد کیا۔ دہلی حکومت نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی کہا تھا کہ تمام 14 سی اے جی رپورٹ کو اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انھوں نے شراب گھوٹالہ اور صحت سے متعلق سی اے جی کی رپورٹ کو عام  بھی کیا تو مجرموں کے خلاف کوئی سخت فیصلہ لینے میں ناکام رہی۔ اسمبلی اجلاس شور شرابے اور دونوں جماعتوں کے درمیان نورا کشتی کے ساتھ ہی ختم ہو گیا۔ 20 فروری کو رام لیلا میدان میں بی جے پی حکومت کی حلف برداری تقریب بھی عام آدمی پارٹی کی پہلی حلف برداری کی طرح تھی۔ کہیں بی جے پی 26-24 مارچ کو بجٹ پیش کرنے سے قبل اسکیموں کو نافذ کرنے کے لیے عوام سے مشورہ لے کر عام آدمی پارٹی کے نقش قدم پر تو حکومت نہیں چلائے گی۔ اگر ایسا ہے تو دہلی کے لوگوں نے بی جے پی کو اسی طرح اکثریت دے کر اپنی غلطی دہرائی ہے جس طرح انہوں نے کجریوال کو منتخب کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *