رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ کھمم شہر کی مساجد میں روح پرور مناظر

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ کھمم شہر کی مساجد میں روح پرور مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔ فرض نمازوں اور نمازِ تراویح میں فرزندانِ توحید کا کثیر مجمع خشوع و خضوع کے ساتھ نماز ادا کر رہا ہے۔

 

شام چار بجے سے کھمم شہر کے بازاروں میں روزہ داروں کا ہجوم افطاری کی خریداری میں مصروف نظر آ رہا ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی شہر کی مساجد میں تلاوتِ قرآن اور ذکر و اذکار کی روح پرور محافل منعقد ہو رہی ہیں۔ نمازِ تراویح میں حفاظِ کرام عمدہ انداز میں قرآنِ مجید کی تلاوت کر رہے ہیں، جس سے مساجد میں ایک روحانی اور بابرکت ماحول قائم ہے۔

 

بالخصوص کھمم شہر کی مسجد زین العابدین (مرکز کھمم) میں مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی (صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم) روزانہ تراویح میں تین پارے سنا رہے ہیں۔ مسجد زین العابدین کا ماحول عاشقانِ قرآن کی کثرت سے تنک دامنی کا شکوہ کر رہا ہے۔ اسی طرح مسجد ابرار (احاطہ مدرسہ اسلامیہ امداد العلوم، کھمم) میں مفتی جلال الدین صاحب قاسمی روزانہ تین پارے تلاوت کر رہے ہیں، اور مصلیان کا جم غفیر خشوع و خضوع کے ساتھ نمازِ تراویح ادا کر رہا ہے۔ تراویح کے بعد مفتی جلال الدین صاحب رمضان المبارک کی فضیلت اور اس کے مسائل پر بصیرت افروز خطاب بھی فرما رہے ہیں۔

 

اسی طرح، کھمم شہر کی قدیم مسجد مصطفیٰ نگر میں حافظ معاذ روزانہ سوا پارہ سنا رہے ہیں، اور یہاں بھی فرزندانِ توحید خشوع و خضوع کے ساتھ نمازِ تراویح ادا کر رہے ہیں۔

 

بہر حال، رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کھمم شہر میں فرزندانِ توحید خلوصِ دل سے اللہ کی رضا حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور غریبوں و محتاجوں کی مدد بھی کر رہے ہیں۔ شام میں چار بجے سے کھمم شہر کی مارکیٹ میں روزہ داروں کا ہجوم خریداری میں مصروف نظر آ رہا ہے۔

 

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے معقول انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ بجلی اور پانی کی منظم سربراہی جاری ہے۔ کھمم بلدیہ کارپوریشن کی جانب سے تمام مساجد کے اطراف و اکناف صفائی کے معقول انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *