خطرات کے مطابق اپنی عسکری حکمت عملی اور تکنیک تبدیل کریں گے، ایران

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی فضائی دفاعی فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے کہا ہے کہ ملک بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اپنی عسکری تکنیک اور حکمت عملی میں تبدیلی لائے گا۔

انہوں نے فضائی دفاعی فورس کے اعلی کمانڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا، دشمن ایران کی فضائی حدود تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ موجودہ خطرات کے پیش نظر تکنیکی اور حربی تبدیلیاں ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

جنرل صباحی فرد نے مزید کہا کہ ایران کی یہ نئی حکمت عملی دشمنوں کو الجھن میں ڈال دے گی۔ فضائی دفاعی فورس اس منصوبے کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہماری دفاعی طاقت اس وقت دشمنوں کے لیے کانٹے کی طرح چبھ رہی ہے۔

گزشتہ ماہ ایران کے جنوب میں منعقد ہونے والی “ذوالفقار 1403” مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران ایرانی فوج کے 15 خرداد ایئر ڈیفنس سسٹم اور حملہ آور آرش ڈرون نے کامیابی سے فرضی دشمن اہداف کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

ماہرین کے مطابق، اس آپریشن نے ایران کی ڈرون ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیشرفت اور طویل فاصلے تک انتہائی درستگی کے ساتھ حملہ کرنے کی صلاحیت کو ثابت کیا، جو خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کو ثبوت ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *