شادی سے انکارپرمعشوقہ کی ماں پر قاتلانہ حملہ، نوجوان گرفتار

حیدرآباد: معشوقہ سے شادی کروانے سے اس کی ماں کے انکارپراس پر حملہ کرتے ہوئے قتل کی کوشش کرنے والے عاشق کو پولیس نے گرفتارکرتے ہوئے ریمانڈ کردیا۔

یہ واردات جس کی ویڈیوسوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی ہے، تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے رامدوگو منڈل کے ونارام کا رہنے والا راج کمار اسی گاؤں کی لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھاتاہم لڑکی کی ماں نے اس نوجوان سے شادی سے انکار کردیااوراپنی بیٹی کی شادی کسی اور سے کروا دی۔

اس بات پرمشتعل ہو کر راج کمار نے لڑکی کی ماں پر حملہ کر دیا اور گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش کی۔

مقامی افرادنے خاتون کو بچایا۔ اسے شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے ریمانڈ کردیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *