جنوب مشرقی ایران میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار ہلاک

تہران: ایران کے جنوب مشرقی صوبہ کرمان میں ہفتہ کی شام فائرنگ کے ایک واقعہ میں دو ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

یہ اطلاع سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آراین اے نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔ آئی آراین اے نے اپنی رپورٹ میں کرمان پولیس انفارمیشن سینٹر کے حوالے سے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے پولیس افسران کا تعلق ریگن کاؤنٹی ٹریفک کمانڈ سے تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مزید معلومات عوام کو بعد میں فراہم کی جائیں گی۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *