
حیدرآباد 2- مارچ ( پریس نوٹ) ملت اور سماج کے مفید اور بھلائی وخیرخواہی کے کام کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف مسنون عمل ہے عام طورپر کسی کے دنیاسے گزرجانے کے بعد ان کے اچھے کاموں پر تعزیت کی جاتی ہے لیکن لوگ کسی کی زندگی میں اس کی تہنیت پرتوجہ نہیں دیتے یہ بات قابل غورہے ان خیالات کا اظہار مولانا محمد زعیم الدین حسامی معتمد سراج العلماء اکیڈیمی نے جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ کی تہنیتی تقریب سے نذرا نہ ریسیڈینسی قریشی لائن یاقوت پورہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا
جناب واحدعلی خان ایڈوکیٹ نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا اس موقع پر مولانا زعیم الدین حسامی نے جناب اعجاز علی قریشی کو ” اعجاز دکن ” کے لقب سے نوازامولانا نے کہاکہ جناب اعجاز علی میں اردو کی خدمت کا بھر پور جذبہ ہے اوروہ یہ کام پوری دیانتداری سے ا نجام دے رہے ہیں طبعیت میں کافی سادگی پائی جاتی ہے اور غریب عوام کی یہ ہر ممکن قانونی اوردیگرفلاحی خدمات کے ذریعہ مصروف عمل ہیں جناب واحد علی خان ایڈوکیٹ نے جناب اعجاز علی قریشی کی سماجی وادبی طویل خدمات کا تذکرہ کرتے ہوۓ ان کو ایک مثالی اردوکا خادم اور عوامی خدمت گزار شخصیت قرار دیا جناب محمد حسام الدین ریاض نے کہاکہ جناب اعجازعلی قریشی نے اپنی عمر کا ایک طویل حصہ
عوامی خدمت میں گزاردیاہے مولانا آزاد نیشنل آزاد اردو یونیورسٹی میں مختلف کورسیس میں داخلوں کے لئیے وہ ہائی اسکولس اور کالجس کے طلباء وطالبات میں جو شعور بیداری مہم چلاتے ہیں وہ لائق ستائش اور قابل تقلید کام ہے پرائمری تا ہائی اسکول طلبہ کے لئیے کاپیوں کی مفت تقسیم ‘ ضرورتمندوں’ بیواؤں اور سماج کے دیگر مستحقین کی مددکے سلسلہ میں ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ادبی اجلاس اورمشاعرہ کی کاروائی جناب سہیل عظیم نے چلائی جناب الیاس طاہر نے منظوم تہنیت پیش کی اور خطاب کیا اس موقع پر جناب تشکیل انوررزاقی ‘ جناب یٰسین اور دوسرے موجود تھے جناب اعجاز علی قریشی صدرانجمن ترقی بقاء اردو نے تہنیت پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ اردو کے فروغ کے لئیے ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ دیکھنے میں آتا ہے کہ عمریں گزرجانے کے باوجود لوگ دین کے بنیادی باتوں سے واقف نہیں ہیں ہمیں اس جانب توجہ دینے کی بہت زیادہ ضرورت ہے جناب تشکیل انوررزاقی نے کہا کہ جناب اعجاز علی قریشی کی اردو سے متعلق خدمات قابل تحسین ہیں مختلف سیاسی قائدین سے مل کر وہ اردو زبان وادب کی ترقی کے لئے مسلسل نمایندگیاں کرتے رہتے ہیں
جناب ثناء اللہ انصاری وصفی کی صدارت میں مشاعرہ ہوا صدر مشاعرہ کے علاوہ سراج یعقوبی ‘ تشکیل انوررزاقی ‘ سہیل عظیم اورڈاکٹر ممتاز سلطانہ نے کلام سنایا جناب ایم اے منان بھی موجود تھے جناب ثناءاللہ انصاری وصفی نے اپنی کتاب ” جذبات وصفی ” حاضرین کو تحفہ عنایت کی جناب اعجاز علی قریشی کی گلپوشی وشالپوشی بھی کی گئی