جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 130 شہداء کی پروقار تشییع جنازہ+ ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جنوبی لبنان کے عوام نے شہداء قدس اور معرکہ “اولی البأس” میں شہید ہونے والے 130 مجاہدین کے جنازوں کو جنوبی لبنان کے علاقوں “عیترون” اور “عیتا الشعب” میں عقیدت و احترام کے ساتھ سپرد خاک کیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لبنان کے عوام نے جنوبی علاقوں عیترون اور عیتا الشعب میں 130 شہداء کی عظیم الشان تشییع جنازہ کی۔ عیترون کے عوام نے 95 شہداء کے جنازوں کو عزت و احترام کے ساتھ دفن کیا، جو حالیہ تین ماہ کے دوران صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے۔ ان شہداء کو پہلے عارضی طور پر شہر سے باہر دفن کیا گیا تھا۔

اسی طرح عیتا الشعب میں بھی 35 شہداء کی تدفین کی گئی، جو لبنان کی سرزمین کے دفاع اور قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کے دوران شہید ہوئے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جب شہداء کی تدفین کی تیاریاں کی جا رہی تھیں، اس دوران قابض صیہونی افواج نے عیترون کے اطراف میں بعض مقامات کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔

لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے رکن حسن فضل اللہ نے جنازے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت اور اس کے حامیوں نے لبنان اور اس کے عوام کی عزت و وقار کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا یہ شہداء اپنے وطن، عوام، جنوبی سرزمین اور فلسطین کے مظلوموں کے دفاع میں شہید ہوئے۔ عیتا الشعب قصبے نے 2006 کی اسرائیلی جارحیت میں بھی سر اٹھا کر مزاحمت کی اور حالیہ جنگ میں بھی قربانیاں پیش کیں۔

انہوں نے مزید کہا حزب اللہ اپنی ذمہ داریوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *