پنجاب پولیس کا انسانی اسمگلنگ پر شکنجہ، 7 ٹریول ایجنٹ گرفتار

چنڈی گڑھ: انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے، پنجاب پولیس نے 5 فروری سے اب تک سات ٹریول ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے، جب امریکہ نے غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو ملک واپس بھیجنا شروع کردیا تھا۔

یہ اطلاع ریاست کے سمندر پار ہندوستانی امورکے کابینی وزیر کلدیپ سنگھ دھالیوال نے جمعہ کو دی۔

پولیس نے 1,274 مقامات کی تلاشی لی اور 24 ٹریول ایجنٹوں کے خلاف مقدمات درج کئے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 337 ہندوستانیوں کو ملک بدر کیا گیا ہے جن میں سے 131 کا تعلق پنجاب سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پانامہ بھیجے گئے ہندوستانیوں کو واپس لانے میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔

مسٹر دھالیوال نے ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ افراد مجرم نہیں ہیں بلکہ بدمعاش ٹریول ایجنٹوں کا شکار ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *