
حیدرآباد: حیدرآباد میں تالابوں کی بحالی اور خوبصورتی کے کاموں کا حائیڈرا لیک پروٹیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور حائیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ نے جمعہ کے روز زمینی سطح پر معائنہ کیا۔
حائیڈرا نے پہلے مرحلہ میں سُنّم چیرو، تَمّیڈی کنٹہ، کوکٹ پلی نلہ چیرو، اپّل نلا چیرو، بام رکن الدین دولہ چیرو کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے مقامی افراد سے بات چیت کی اور بحالی کے کاموں میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت تالابوں کی بحالی اور ترقیاتی کاموں کو اہمیت دے رہی ہے اور حائیڈرا کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، جو دیگر سرکاری محکموں کے تعاون سے اس کام کو انجام دے رہی ہے۔
تالابوں کے بفر زون میں جن افراد کی زمینیں متاثر ہو رہی ہیں، انہیں حکومت ٹی ڈی آر کے تحت معاوضہ فراہم کرے گی۔ پہلے سے موجود مکانات کو منہدم نہیں کیا جائے گا، عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
تالابوں کی بحالی سے یہ علاقہ مزید اہمیت حامل ہوجائےگا۔ پہلے مرحلے میں 58.50 کروڑ روپے کے بجٹ سے سُنّم چرو، تَمّیڈی کنٹہ، کوکٹ پلی نلا چرو، اپّل نلا چرو، بام رکن الدین دولہ چیرو اور بتکما کنٹہ کو ترقی دی جا رہی ہے۔
تالابوں سے گندے پانی کو نکال کر خشک کیا جا رہا ہے۔ مختلف مراحل میں جاری کاموں کا حائیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ نے معائنہ کیا۔
حائیڈرا کا ہدف جون 2025 تک تالابوں کی بحالی اور خوبصورتی کے کام مکمل کرنا ہے۔ ویموس ٹیکنوکریٹس کی جانب سے تیار کردہ ڈی پی آر اور منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔