
چندی گڑھ: چونکا دینےوالے واقعہ میں ظالم بیٹی نے اپنی ماں پر وحشیانہ تشدد کیا، 25 سالہ بیٹی نے 50 سالہ ماں کے بالوں کو کھینچ کر اس کے گالوں پر مارا کئی جگہوں پر دانتوں سے بھی کاٹا، لاتوں سے مارا۔ اگرچہ ماں نے اس سے التجا کی کہ وہ اسے نہ مارے لیکن بیٹی نے ایک نہ سنی۔
یہ چونکا دینے والا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ ہریانہ میں پیش آیا۔ ایک لڑکی نے اپنی ماں کے ساتھ اس طرح کی وحشیانہ حرکت کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹی نے ماں کے گال پر تھپڑ مارے اور گالیگلوج کرتی رہی ماں ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی رہی لیکن بیٹی نے کوئی رحم نہیں کیا۔
اسی دوران اس گھر میں خفیہ طور پر ریکارڈ کیا گیا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ بیٹی کی جانب سے ماں پر وحشیانہ تشدد کرنے کے اس ویڈیو کلپ پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے پولیس سے خاتون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ہریانہ پولیس کے ساتھ چیف منسٹر نائب سنگھ سینی نے اس ویڈیو کلپ کو ٹیگ کیا گیا۔