
عادل آباد کے علاقے کےارکے کالونی میں 27 فروری بروز جمعرات کو توکل فنکشن ہال میں جامعہ شاکرہ للبنات کا پہلا اجلاس بحمدہ تعالیٰ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ اس پروگرام میں جامعہ شاکرہ للبنات کی طالبات نے دلچسپ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا، جسے شرکاء نے بھرپور سراہا۔ اجلاس کا مقصد نہ صرف تعلیمی معیار کو بڑھانا تھا بلکہ طالبات کی محنت اور کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا بھی تھا۔
اس عظیم اجتماع میں جامعہ کی ترقی اور اس کے مختلف شعبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام میں علماء کرام اور حفاظ کے علاوہ کئی معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں حافظ محمد منظور احمد صاحب، مولانا شمیم صاحب، اور حضرت مولانا صابر صاحب مفتاحی شامل تھے۔ اس موقع پر بانی و ناظم مدرسہ شاکرہ للبنات مفتی یاسین قاسمی ملانوی نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور جامعہ کی تعلیمی کارکردگی سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں، حافظ وقاری محمد ایان مفتاحی، حافظ ابرار عزیزی، حافظ فہد اور مولانا زبیر صاحب بھی موجود تھے۔
قبل اس کے مدرسہ ہذا کی طالبات نے دلچسپ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔
اجلاس میں جامعہ شاکرہ للبنات کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے اہم باتیں کی گئیں اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر جامعہ کی طرف سے تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف منصوبوں کا اعلان بھی کیا گیا۔
معلمات اور طالبات میں انعامات کی تقسیم بھی کی گئی، جس سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ ان کی محنت اور کامیابیوں کو تسلیم کیا گیا۔ یہ پروگرام نہ صرف علمی و تربیتی لحاظ سے کامیاب رہا بلکہ جامعہ شاکرہ للبنات کی تعلیمی فضا اور طلباء کی محنت کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوا۔