جامع مسجد سری نگر میں میر واعظ کے والد نسبتی کی نماز جنازہ کی ادائیگی کو روک دیا گیا

سری نگر: میر واعظ منزل‘ دفتر میر واعظ کشمیرکے مطابق حکام نے میر واعظ عمر فاروق کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی کی جامع مسجد سری نگر میں نماز جنازہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی ہے۔

دفتر کے مطابق اب مرحوم کی نماز جنازہ دوپہر 2 بجے مسجد وزیر محمد خان باغات برزلہ میں ادا کی جائے گی۔

قبل ازیں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد سری نگر میں ادا کی جائے گی۔

دفتر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ اطلاع دی جاتی ہے کہ انتظامیہ نے ایک بار پھر جامع مسجد سری نگر کے دروازوں کو سیل کرتے ہوئے اس کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ میر واعظ کشمیر کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی جو کل رات انتقال کر گئے‘ کی جامع مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *