خلیج فارس کی ریاستوں میں دراڑ، فرانسیسی میڈیا کا انکشاف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی اخبار لومونڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی ممکنہ نئی فوجی کارروائیوں کی دھمکیوں کے دوران خلیج فارس کی ریاستوں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک ان حالات میں ایک دوسرے سے مختلف مؤقف اختیار کر رہے ہیں، جس سے خطے میں اتحاد کمزور ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

اخبار کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے اپنے حالیہ دورہ خلیج فارس کے دوران ان ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جہاں انہیں ایسے اتحادی ملے جو ایک طرف اپنی دفاعی خودمختاری بڑھانا چاہتے ہیں اور دوسری طرف امریکا کو ناراض بھی نہیں کرنا چاہتے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ کا یہ دورہ خطے کی صورتحال کا جائزہ لینے اور ممکنہ جنگ کے بعد کے مرحلے کیلئے تیاری کے مقصد سے تھا، تاہم یہ دورہ یکم مئی کو اس وقت ختم ہوا جب خطے میں دوبارہ کشیدگی بڑھنے کے خدشات سامنے آئے۔

ادھر تہران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے نئی فوجی کارروائی کی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا، اور یہ جوابی کارروائی خلیج فارس کی ریاستوں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *