اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا نے اے بی وی پی کے طلبا پر مارپیٹ کا الزام لگایا۔ جس کی اے بی وی پی نے تردید کی ہے۔ کالج انتظامیہ نے معاملے کی جانچ کے بعد آگے کی کارروائی کی بات کہی ہے۔


دہلی کی ساؤتھ ایشین یونیورسٹی میں مہا شیوراتری کے موقع پر جم کر ہنگامہ ہوا۔ اطلاع کے مطابق مہا شیوراتری کے دن ایک ہی میس میں ویج اور نان ویج کھانا پیش کیا گیا۔ اس کی وجہ سے تنازعہ شروع ہو گیا۔ اس دوران اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا نے اے بی وی پی کے طلبا پر مارپیٹ کا الزام لگایا۔ جس کی اے بی وی پی نے تردید کی۔
ساؤتھ ایشین یونیورسٹی میں میس کی سکریٹری یشودا نے بھی مار پیٹ کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے اس بارے مٰں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اے بی وی پی کے کچھ طلبا نے مہا شیوراتری کے دن نان ویج پڑوسے جانے پر احتجاج کیا تھا۔ اس پر کہا گیا کہ میس میں روزانہ ایسے ہی کھانا پیش کیا جاتا ہے۔ اس کو لے کر سکریٹری نے کہا کہ ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور ان کا ہاتھ مروڑ کر بال پکڑ کرکے گھسیٹا گیا۔ میس کے ملازمین پر بھی حملہ کیا گیا۔ اس واقعہ کو لے کر پولیس نے شکایت درج کرائی گئی ہے۔
وہیں اے بی وی پی کے حامی طلبا نے ان سبھی الزامات کو بے بنیاد بتایا ہے۔ طلبا نے کہا ہے کہ انہوں نے مینجمنٹ سے بات چیت کی تھی۔ 110 طلبا کو ‘اُپواس’ کا کھانا چاہیے۔ طلبا کے اس مطالبہ کو قبول کیا گیا اور یونیورسٹی انتظامیہ نے دو میں سے ایک میس میں پھل اور ویج کھانے کا انتظام کیا لیکن میس میں ویج کھانے کے ساتھ ہی نان ویج کھانا بھی پیش کر دیا گیا۔ ہم نے احتجاج کیا تو ہمیں روکا گیا اور کچھ طلبا کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ اس معاملے میں کالج انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کچھ طلبا کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور آگے مناسب کارروائی کی جائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Feb 2025, 11:26 AM