دہلی شراب پالیسی: کانگریس نے سی اے جی رپورٹ پر سوالات اٹھائے، پی اے سی جانچ کا مطالبہ

دیویندر یادو نے کہا، عام طور پر پی اے سی کی قیادت اپوزیشن لیڈر کرتے ہیں، لیکن دہلی میں حکومت ہی اس کی قیادت کرتی آئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان رپورٹوں کو عوامی بحث کے لیے بھی پیش کیا جائے۔

سی اے جی رپورٹ میں کئی اہم سوالات کو نظرانداز کر دیا گیا ہے، جن میں درج ذیل نکات شامل ہیں:

– ایک سال کے اندر تین آبکاری ڈائریکٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیوں اور کس نے لیا؟

– دہلی میں نئے شراب برانڈز کو فروغ دینے کی اجازت کیوں دی گئی اور اس کی جانچ کیوں نہیں کی گئی؟

– کیجریوال حکومت کی شراب پالیسی کو اس وقت کے لیفٹیننٹ گورنر نے منظوری دی تھی، تو اس پر کوئی جانچ کیوں نہیں ہوئی؟

– ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شراب کے ٹھیکے کھولنے کے لائسنس کیسے جاری کیے گئے؟

– کارپوریشن کی اجازت کے بغیر شراب کے ٹھیکے نہیں کھل سکتے، اس وقت کارپوریشن میں بی جے پی کی حکومت تھی، پھر بی جے پی نے دہلی حکومت کو نان کنفرمنگ ایریاز میں شراب کے ٹھیکے کھولنے کی اجازت کیوں دی؟

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *