مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے تہران میں ملاقات کی۔
فریقین نے بین الاقوامی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیر خارجہ ایرانی حکام سے بات چیت کے لئے منگل کی شام تہران پہنچے۔
اس دورے میں دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورت حال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔