
عادل آباد ۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد مستقر میں ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ مارکٹ یارڈ کے پیچھے اندرا نگر میں حملہ آوروں نے روی تیجا نامی ایک نوجوان کوچاقو مارکر قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مقتول عادل آباد کے کرانتی نگر کا رہنے والا تھا۔
قتل کا واقعہ منگل کی صبح تین بجے پیش آیا۔ لاش کو رمس اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیاگیا ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قتل پرانی مخاصمت کی بناء پر کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ روی تیجا کو اسی محلہ اورقریب میں رہنے والے کارتک، سائی کمار اور سدو نے چاقو مار کر قتل کردیا۔روی تیجا کی بیوی پروالیکا کی شکایت کی بنیاد پر کارتک، سائی کمار اور سدو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔
پروالیکا نے الزام لگایا کہ تینوں نے ان کے گروپ میں شامل ہونے سے انکار کرنے پرمخاصمت کے طورپر یہ قتل کیا۔پولیس نے بتایا کہ روی تیجا جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس نے بتایا کہ جانچ شروع کردی گئی ہے۔