غزہ میں شدید سردی کے باعث مزید پانچ شیر خوار دم توڑ گئے، میڈیا ذرائع کی تہلکہ خیز رپورٹ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ زدہ غزہ کی پٹی میں شدید سردی سے آج مزید پانچ فلسطینی نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے ہیں۔

فرینڈز آف پیشنٹ چیریٹی ہسپتال کے سربراہ سعید صلاح نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی رژیم کی طرف سے غزہ کے بے گھر خاندانوں کے لئے خیموں کے داخلے کی اجازت میں تاخیر کے باعث پناہ گزینوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  انہوں نے بتایا کہ شمالی غزہ کے زیادہ تر پناہ گزین پھٹے ہوئے کپڑے سے بنے ناقص خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں کیونکہ صیہونی رژیم انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔

  ڈاکٹر صلاح نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے پانچ شیر خوار بچوں کی عمریں ایک دن سے دو ہفتے کے درمیان تھیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *