منگل کو سماعت کے دوران خصوصی جج وشال گوگنے نے سی بی آئی کی طرف سے داخل فرد جرم پر نوٹس لیتے ہوئے زمین کے بدلے نوکری معاملے میں لالو پرساد، تیجسوی یادو کے ساتھ اس معاملے کے دیگر ملزمین کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے کہا۔
معاملے کی اگلی سماعت اب 11 مارچ کو ممکن ہے۔ سی بی آئی نے گزشتہ کئی برس سے چل رہی اپنی جانچ میں اب تک اس گھپلے میں 30 سرکاری ملازمین سمیت 78 لوگوں کو نامزد ملزم بنایا ہے۔ عدالت نے لالو پرساد اور تیجسوی یادو کے ساتھ لالو کے قریبی اور سابق ایم ایل اے بھولا یادو، پریم چند گپتا کو بھی طلب کیا ہے۔