حکومت عوام کی امیدوں اور امنگوں سے واقف ہے: سکسینہ

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا منتر ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس، سب کا سمان’ میری حکومت کی سمت کا تعین کرے گا، میری حکومت عوام کی بڑھتی ہوئی توقعات اور امنگوں سے پوری طرح واقف ہے۔

اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسٹر سکسینہ نے آج دہلی کہا کہ مسٹر مودی کا ‘سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس، سب کا سمان’ کا منتر میری حکومت کی سمت ہو گا حکومت عوام کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور توقعات پر پورا اترے گی۔

حکومت بدعنوانی سے پاک انتظامیہ، خواتین کو بااختیار بنانے، غریبوں کی بہبود، صحت کی خدمات میں بہتری، اچھی تعلیم کا ماڈل، عالمی معیار کی سڑکیں، صاف ستھری اور آلودگی سے پاک دہلی، صاف جمنا، صاف پانی اور غیر مجاز کالونیوں کو باقاعدہ بنانے جیسے 10 شعبوں پر توجہ دے گی۔

مسٹر سکسینہ نے کہا کہ یہ حکومت پالیسی سطح پر ڈیولپڈ دہلی ریزولوشن کو اپنائے گی اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی توقعات پر پورا اترنے کی سمت میں آگے بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں مسلسل ٹکراو، الزامات اور جوابی الزامات نے دہلی کو نقصان پہنچایا ہے۔ پچھلے دس برسوں میں ایوان میں بحث کی بجائے بے راہ روی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے۔ حکومت جمنا اور فضائی آلودگی کی صفائی کے لیے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی منصوبوں کو نافذ کرے گی،جس کا مقصد دہلی کو سب سے صاف میٹرو سٹی بنانا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *