امبیڈکر کی تصویر کی بحالی کے لیے احتجاج جاری رہے گا: آتشی

(چوتھے پیراگراف میں نام جوڑتے ہوئے دوبارہ جاری )

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کی رہنما اور دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے منگل کو کہا کہ ان کی پارٹی دہلی کے سرکاری دفاتر میں بابا صاحب امبیڈکر کی تصویر کو اس کی مناسب جگہ پر بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔

اس مسئلہ پر اسمبلی کے احاطے میں آپ کے اراکین اسمبلی کے احتجاج کے درمیان میڈیا سے بات کرتے ہوئے محترمہ آتشی نے کہا “ہم وزیر اعلیٰ کے دفتر سے بابا صاحب کی تصویر ہٹائے جانے کے خلاف ایوان سے سڑک تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک بابا صاحب کی تصویر کو اس کے صحیح مقام پر دوبارہ نہیں لگایا جاتا۔”

انہوں نے کہا ’’آج نریندر مودی جی (وزیر اعظم) بابا صاحب سے بڑے ہو گئے ہیں۔‘‘

اس معاملے پر صبح اسمبلی میں لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب کے دوران عام آدمی پارٹی کے اراکین نے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے اسپیکر راجندر گپتا نے تقریباً 12 اراکین اسمبلی کو دن بھر کے لیے معطل کردیا۔

ہنگامہ کرنے والے اپوزیشن کے کئی ایم ایل ایز کو مارشلوں نے ایوان سے باہر پھینک دیا۔

اس کے بعد آپ کے اراکین اسمبلی نے نعرے لگاتے ہوئے اسمبلی احاطے میں احتجاج کرنا شروع کر دیا، جس میں محترمہ آتشی بھی موجود تھیں ۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *