بلڈوزروں کے قافلے کے ساتھ دولہے کی بارات ،حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لکھنؤ: اتر پردیش سے ایک حیران کن ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک دولہا اپنی بارات کے ساتھ جے سی بی اور بلڈوزر کے قافلے میں پہنچا۔ عام طور پر بارات میں گھوڑیاں، بگھیاں یا کاریں دیکھنے کو ملتی ہیں، لیکن اس بار جھانسی کے اس دولہے نے اپنی بارات کو یادگار بنانے کیلئے انوکھا انتظام کیا۔

ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ جب دلہن کی رخصتی کا وقت آیا تو سڑک پر جے سی بی اور بلڈوزر کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دولہے نے اپنی دلہن کو جے سی بی پر بٹھایا اور یہ منفرد بارات دیکھنے کیلئے لوگ جمع ہو گئے۔ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں اونچی آواز میں ڈی جے بج رہا ہے، آگے کار میں دولہا اور دلہن اور پیچھے بلڈوزر کی قطار نظر آ رہی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور لوگ دلچسپ تبصرے کرنے لگے۔ کچھ صارفین نے اسے “پاورفل وداعی” کہا، جبکہ کچھ نے اسے “بلڈوزر لو اسٹوری” کا نام دے دیا۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا، “یہ وداعی تقریب ہے یا دولہے کو سڑک کی تعمیر کا کوئی نیا ٹینڈر ملا ہے؟”

جھانسی کے اس دولہے نے واقعی ایک نئی تاریخ رقم کر دی، جہاں اب تک گھوڑی اور کار میں رخصتی دیکھی گئی تھی، وہاں جے سی بی پر وداعی پہلی بار دیکھنے کو ملی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *