مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع میجر جنرل عزیز نصیرزاده نے کہا ہے کہ دشمن کی زیادتیوں کا سخت جواب دینا یقینی ہے۔ ہمارے بہادر نوجوانوں کی موجودگی میں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
جنرل نصیرزاده نے کہا کہ ایرانی نوجوان ملک کی آزادی اور سلامتی کے محافظ ہیں اور اپنی قومی اور مذہبی اقدار کا دفاع کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیشہ ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن ہمارے ہوشیار جوان ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
جنرل نصیر زادہ نے جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کا حوصلہ امام مہدی (عج) کے ظہور تک قائم رہے گا اور ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ایران پر عائد اقتصادی اور دفاعی پابندیوں کو ترقی کا وسیلہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے باصلاحیت نوجوان پابندیوں اور مشکلات کو فرصت کے طور پر دیکھیں گے اور ملک کو ترقی کی بلندیوں تک لے جائیں گے۔