
ادے پور: راجستھان کے ادے پور ضلع کے ڈبوک پولیس تھانے کے علاقے میں آج قومی شاہراہ پر ایک گاڑی کے کھڑے ٹینکر سے ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک اور اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی ۔
پولیس نے بتایا کہ ہریش کمار (52) اور اس کی بیوی ورشا بین (48) گجرات کے گاندھی نگر کے رہنے والے چتوڑ گڑھ سے گجرات جا رہے تھے۔
کل رات تقریبا 11 بجے ایک تیز رفتار کار ڈبکو ہوائی اڈے کے قریب سڑک پر کھڑے ایک ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔
خاتون کو ادے پور کے مہارانا بھوپال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔