اڈانی گروپ نے اپنی فاسٹ موونگ کنزیومر گروپ (ایف ایم سی جی) کی کمپنی اڈانی وِلمر کا نام بدل دیا ہے۔ اس سلسلے میں اڈانی گروپ نے بتایا کہ کمپنی کا نام تبدیل کرنے کے لیے شیئر ہولڈرز سے منظوری لی گئی ہے۔


اڈانی گروپ، تصویر آئی اے این ایس
اڈانی گروپ نے اپنی فاسٹ موونگ کنزیومر گروپ (ایف ایم سی جی) کی کمپنی اڈانی وِلمر کا نام بدل دیا ہے۔ اس سلسلے میں اڈانی گروپ نے بتایا کہ کمپنی کا نام تبدیل کرنے کے لیے شیئر ہولڈرز سے منظوری لی گئی ہے، جس کے بعد اس کمپنی کا نام تبدیل کر کے ’ایگری بزنس لمیٹڈ‘ کر دیا ہے۔ واضح ہو کہ اس ری برانڈنگ کا مقصد کمپنی کی شناخت کو اس کی بنیادی کاروباری سرگرمیوں اور ایگری بزنس انڈسٹری میں مستقبل میں ترقی کے امکانات سے جوڑنا ہے۔ وہیں اڈانی گروپ نے اس حوالے سے بتایا کہ کمپنی کا نام ایگری بزنس لمیٹڈ کرنے سے یہ واضح ہو جائے گا کہ کمپنی زراعت اور خوراک کے شعبہ میں کام کرتی ہے۔
اڈانی گروپ کی کمپنی ایگری بزنس لمیٹڈ نے کمپنی کا نام تبدیل کرنے کے ساتھ ہی اپنے کاروبار کو بڑھانے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ معلومات کے مطابق ایگری بزنس لمیٹڈ آنے والے دنوں میں رسوئی میں استعمال ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اڈانی گروپ کا یہ فیصلہ عام بجٹ میں حکومت کی طرف سے لی گئی انکم ٹیکس چھوٹ میں اصلاحات کے پیش نظر لیا گیا فیصلہ مانا جا رہا ہے، جس کے ذریعہ کمپنی خوراک کی مانگ کو پورا کرے گی۔ اس کے علاوہ اڈانی گروپ اب اپنے منصوبوں میں بڑی رقم انویسٹ کرے گا اور ساتھ ہی اس کے لیے 2022 میں لائے گئے آئی پی او سے ہونے والی آمدنی کا استعمال کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اڈانی انٹرپرائزز نے اکتوبر 2024 میں اڈانی ولمر کے ساتھ اپنے فوڈ اور ایف ایم سی جی بزنس کو الگ کرنے کے منصوبے کو ختم کر دیا تھا، جس کی وجہ دسے کم از کم پبلک شیئر ہولڈنگ (ایم پی ایس) کی تعمیل کا حوالہ دیا گیا تھا۔ وہیں مالی سال 24-2023 میں اڈانی ولمر کو سالانہ بنیادوں پر منافع اور خالص منافع میں نقصان اٹھانا پڑا تھا، لیکن کمپنی نے مالی سال 2024 کی دوسری سہ ماہی میں 313 کروڑ روپے کا منافع کمایا، جو اب تک کا سب سے بڑا منافع ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔