
نئی دہلی ۔ ریاست اتر پردیش کے وارانسی کے قریب پیش آنے والے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں سنگاریڈی ضلع سے تعلق رکھنے والے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید تین افراد شدید زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سنگاریڈی ضلع کے ظہیرآباد میں محکمہ آبپاشی کے ڈپٹی انجینئر وینکٹا رام ریڈی اپنی اہلیہ ولاسنی اور تین دیگر افراد کے ساتھ پریاگ راج مہاکنبھ میلے میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ میلے سے واپسی کے دوران ان کی کار ایک موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش میں سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک (ٹِپّر) سے ٹکرا گئی ۔
اس حادثے میں وینکٹا رام ریڈی ان کی اہلیہ ولاسنی، کار ڈرائیور ملاریڈی کی مقام واقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
وینکٹا رام ریڈی کا آبائی گاؤں نیالکل منڈل بتایا جا رہا ہے جبکہ وہ سنگاریڈی میں مقیم تھے۔ اسی دورت مرزا پور میں پیش آنے والے ایک اور حادثے میں چار افراد کی موت واقع ہوگئی۔