مہر نیوز کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے ایک قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیروت میں شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ مغربی ایشیا میں ایک شاندار اور بے مثال حماسے میں بدل گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پرشکوہ الوداعی تقریب سے مسلم دنیا میں مزاحمتی نظریہ کو بے پناہ حمایت حاصل ہوئی جب کہ عالمی استکبار اور غاصب رژیم کو رسوائی کا منہ دیکھنا پڑا۔
گزشتہ روز لبنان اور دنیا بھر سے لاکھوں عاشقان مزاحمت نے بیروت میں شہدائے مقاومت سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تاریخی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔