مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج صبح سوئزرلینڈ میں اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کے موقع پر آرمینیا کے وزیر خارجہ اررات مرزویان کے ساتھ ملاقات کی۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ جنوبی قفقاز کے استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر زور دیا۔
عراقچی نے علاقائی استحکام اور سلامتی کے تحفظ کے لئے غیر علاقائی قوتوں کی مداخلت کی روک تھام پر زور دیا۔
اس ملاقات میں آرمینیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایروان خطے کے جیو اسٹریٹجک پوزیشن کے استحکام پر زور دیتے ہوئے آرمینیا کی ارضی سالمیت کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی، ثقافتی اور نقل و حمل کے شعبوں میں تعلقات کو بہتر بنانے کے اپنے ملک کے عزم پر زور دیا۔