مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بیروت میں مہر کی نامہ نگار فاطمہ الحوراء نے حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ میں شریک متعدد شرکاء سے گفتگو کی۔
اس تقریب میں موجود ایک مسیحی خاتون نے بتایا کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر سن کر وہ اور ان کے اہل خانہ صدمے سے دوچار ہو ئے۔
ایک اور عیسائی خاتون نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر سن کر انہیں بہت دکھ ہوا تاہم لبنان نے انہیں ظاہری طور پر کھو دیا ہے لیکن سید تمام لبنانیوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
تشییع جنازہ میں شریک ایک اور لبنانی خاتون نے کہا کہ سید حسن نصراللہ ہی واحد شخص تھے جنہوں نے مظلوموں کی حمایت کی اور جنوب کے لوگوں کی مشکلات کے حل کے لئے جد و جہد سے کام لیا۔
ایک اور عیسائی خاتون کا کہنا ہے کہ ہم نے تشییع جنازہ میں شرکت کی اور ہم کسی چیز سے نہیں ڈرتے، ہم صیہونی طیاروں سے نہیں ڈرتے، ہم سب سید کے شیدائی ہیں۔ ہم مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں اور حزب اللہ ہمیشہ فاتح رہی ہے۔
ایک ایرانی خاتون نے کہا کہ بہت سے ایرانیوں کے دل اس تشییع جبازہ میں شریک ہونے کے لئے بے تاب تھے اور تمام ایرانیوں کے دل اس تقریب کے لیے دھڑک رہے ہیں۔ ہم ایرانی ہمیشہ حزب اللہ اور مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حزب اللہ اور مزاحمت ہمیشہ کامیاب اور فتح مند رہے ہیں۔