مسلمانوں کو قف جائیدادوں سے بیدخل کرنے کی سازش: مدھویاشکی گوڑ

کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام “اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ وقف” کے عنوان سے ریاستی کانفرنس بروز اتوار روپ گارڈن فنکشن ہال، ریتی باولی میں منعقد ہوئی۔

اس کانفرنس کی صدارت چیئرمین پرچار کمیٹی ٹی پی سی سی، جناب مدھو یاشکی گوڑ (سابق ایم پی) نے کی، جبکہ سابق رکن پارلیمنٹ جناب سید عزیز پاشاہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مدھو یاشکی گوڑ نے کہا کہ کانگریس قائد جناب راہول گاندھی نے وقف بل کے خلاف تمام سیکولر جماعتوں کی تائید حاصل کرلی ہے اور مسلمانوں کو وقف جائیدادوں سے بے دخل کرنے کی مذموم سازش کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی بی جے پی کی جانب سے پیش کردہ بل کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

جناب سید عزیز پاشاہ نے کہا کہ بی جے پی کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کمیونسٹ پارٹی متحدہ کوشش کرے گی۔

چیئرمین حج کمیٹی، جناب خسرو پاشاہ نے کہا کہ فسطائی طاقتوں کے ہتھکنڈوں کو ناکام کرنے کے لیے قوم کو بیدار ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کانفرنس کے منتظمین، انچارج حلقہ اسمبلی ملک پیٹ جناب شیخ اکبر اور انچارج حلقہ اسمبلی کاروان جناب عثمان بن محمد الہاجری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقف کے تحفظ کے لیے ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں شعور بیداری مہم چلائی جائے گی اور بتاریخ 13 اپریل 2025 کو حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر “وقف مارچ” نکالا جائے گا۔

اس کانفرنس میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی، جن میں چیئرمین اقلیتی مالیاتی بہبود جناب عبیداللہ کوتوال، حلقہ اسمبلی نامپلی کے جناب فیروز خان، انچارج حلقہ اسمبلی چارمینار جناب مجیب اللہ شریف، صدر تحریک خیر امت جناب منیرالدین مجاہد، سینئر قائد جناب ای اے صدیقی، ترجمان ٹی پی سی سی جناب سید نظام الدین، جنرل سیکریٹری ٹی پی سی سی محترمہ عزما شاکر، وائس چیئرمین ٹی پی سی سی جناب اشفاق خان، جناب ایجا خان، جناب مقبول بن عبداللہ الہاجری، جناب محمد عنایت توکلی، جناب عسکر علی بیگ، جناب میر ہادی علی، جناب حیدر جعفری، جناب راشد خان، جناب کولاپور ناگر کرنول کے جناب عبدالقدیر، سنگاریڈی کے جناب حبیب جانی، پٹن چیرو کے جناب ایاز خان، عادل آباد کے جناب عرفات خان، محبوب نگر کے جناب محمد فیاض، کھمم کے جناب صادق شیخ، اور ملکاجگیری کے جناب تاج الدین شامل تھے۔

ریاست تلنگانہ کے کئی اضلاع سے تحفظ اوقاف کے جہدکاروں نے شرکت کرتے ہوئے متحدہ جدوجہد کا عزم کیا اور کہا کہ اوقاف کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *