وزیر اعظم مودی آج مدھیہ پردیش، بہار اور آسام کے دورہ پر، بھاگلپور سے جاری کریں گے 'کسان ندھی' کی 19ویں قسط

وزیر اعظم مودی 2025 کے بہار اسمبلی انتخاب سے پہلے ایئرپورٹ گراؤنڈ میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ ان کے ساتھ بہار کے گورنر عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ نتیش کمار، مرکزی وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان، وزیر جیتن رام مانجھی، راجیو رنجن عرف عرف للن سنگھ، گری راج سنگھ، چراغ پاسوان وغیرہ بھی موجود رہیں گے۔ اس ریلی میں تقریباً 5 لاکھ کسانوں کے شامل ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔

پروگرام کے تحت پورنیہ میں اترنے کے بعد وزیر اعظم مودی ہیلی کاپٹر سے 1 بجکر 30 منٹ پر بھاگلپور کے لیے روانہ ہوں گے۔ 2 بجکر 5 منٹ پر بھاگلپور ہوائی اڈہ واقع ہیلی پیڈ پر اتریں گے۔ دوپہر 2 بجکر 10 منٹ پر سڑک کے راستے تقریب کے مقام کی طرف روانہ ہوں گے۔ 2 بجکر 15 منٹ پر اسٹیج پر پہنچیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *