لکھنؤ میں شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے لیے ایصال ثواب کی مجلس کا اہتمام

مہر خبررساں ایجنسی نے حوزہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لکھنؤ کے تاریخی چھوٹا امام باڑہ میں سہ پہر 4 بجے شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے لیے ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اجتماع ان کی شہادت کو یاد کرنے اور ان کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کی دعا کے لیے منعقد کیا گیا۔۔

شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین نے اسرائیل فلسطین جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اسلام اور انسانیت کے تحفظ کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ ان کی شہادت نے پوری دنیا کے سامنے جرات، لگن اور قربانی کی مثال دی ہے۔

لکھنؤ میں شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے لیے ایصال ثواب کی مجلس کا اہتمام

جلسہ کی نظامت مولانا سید ثقلین باقری نے کی، مولانا سید منظر صادق زیدی نے اپنی تقریر میں کہا کہ سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین نے اپنی شہادت اپنے مفاد کے لیے نہیں دی بلکہ امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چل کر انسانیت کی حفاظت کی اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے لوگ ان کے تشیع جنازہ میں شرکت کر رہے ہیں۔

مولانا سید حسنین باقری نے اپنے خطاب میں شہداء اور شہادتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خاطر اللہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو شہید کہا جاتا ہے، انہی شخصیات میں سید حسن نصر اللہ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک و ملت اور انسانیت کی خدمت میں گذاری اور ظالم و باطل قوتوں کے خلاف لڑتے رہے اور آج ان کا راستہ زندہ ہے۔

لکھنؤ میں شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے لیے ایصال ثواب کی مجلس کا اہتمام

مولانا علی عباس خان نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین آج بھی ہمارے درمیان زندہ ہیں۔ دشمن انسان کو قتل کر سکتا ہے لیکن اس کی سوچ کو قتل نہیں کر سکتا اور ان دونوں شہداء نے انسانیت کی جو خدمت کی ہے وہ بے مثال ہے اور تا قیامت یاد رکھی جائے گی۔

پروگرام میں صابر علی عمرانی صاحب اور جناب شبیہ الحسن جونپوری صاحب نے منظوم نذرانہ عقیدت کے ذریعہ شہدائے کربلا اور فلسطین کی جدوجہد کو یاد کیا۔ اس پروگرام میں شہر کے تمام علمائے کرام، خطباء اور دانشمند افراد اور انجمن ہائے ماتمی شرکت فرمائی۔

لکھنؤ میں شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے لیے ایصال ثواب کی مجلس کا اہتمام

یہ پروگرام لکھنؤ شہر کی مختلف تنظیموں نے منعقد کیا جس میں عین الحیات ٹرسٹ، مجلس علمائے ہند، شیعہ علماء اسمبلی، ولایت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، حیدری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، طہ فاؤنڈیشن، ادارہ علم و دانش وغیرہ شامل ہیں۔پروگرام کے اختتام پر ہندوستان میں امن و سکون کے لیے دعا کی گئی۔

لکھنؤ میں شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے لیے ایصال ثواب کی مجلس کا اہتمام

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *