منی پور: گورنر کی اپیل کا اثر، بڑی تعداد میں لوگوں نے اسلحہ اور گولہ بارود لوٹائے

منی پور کے گورنر اجئے بھلہ نے طبقہ کے لوگوں سے لوٹے گئے اسلحہ اور گولہ بارود کو واپس کرنے کی اپیل کی تھی۔ امپھال مغربی ضلع میں ممنوعہ تنظیم کے 6 انتہا پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

منی پور کے گورنر اجئے کمار بھلّہ کی اپیل کے بعد ریاست کے چوڑا چاند پور کے ٹوئی بونگ گاؤں میں 16 جدید اسلحہ اور بڑی مقدار میں گولہ بارود لوٹائے گئے ہیں۔ گورنر نے لوٹے گئے اسلحہ اور گولہ بارود کو واپس کرنے کی اپیل کی تھی۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ گورنر کی اپیل کے بعد آسام رائفلس، منی پور پولیس اور سی آر پی ایف، ریاست کی خفیہ ایجنسیاں اور شہری انتظامیہ مقامی کوکی-جو طبقہ کے رہنماؤں کے ساتھ رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔ طبقہ کے رہنماؤں کو ان کے تحفظ کی فکر دور کرتے ہوئے تحفظ فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی جا رہی ہے۔ افسر نے بتایا کہ اس طبقہ کے رہنماؤں نے رضاکارانہ طور پر بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود سونپ دی ہے۔ یہ امن قائم کرنے کی سمت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

منی پور کے امپھال مغربی ضلع میں ایبوڈوو کوئبو لیبنگ (مندر) علاقے سے سلامتی دستوں نے میگزین کے ساتھ ایک پوائنٹ 303 رائفل اور 10 زندہ کارتوس ضبط کی ہیں۔ سلامتی دستوں نے وادی کے ضلعوں کے پہاڑی اور نازک علاقوں میں تلاشی مہم چلائی۔ ایک دیگر تلاشی مہم میں ٹینگ نوپال ضلع کے ایچ منوم گاؤں میں پولیس کو پانچ آئی ڈی ملی۔

ادھر منی پور کے امپھال مغربی ضلع میں ممنوعہ تنظیم کے 6 انتہا پسندوں اور امپھال مشرق میں تاوان وصول کرنے میں ملوث ایک گروپ کے دو اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سبھی چھ انتہا پسند کانگلئی پاک کمیونسٹ پارٹی (ایبنگو نگان گوم) کے رکن ہیں۔ پولیس نے امپھال مشرقی ضلع میں بالو لدے ٹرک سے تاوان وصول کرنے میں ملوث جی-5 تنظیم کے دو اراکین کو گرفتار کیا ہے۔

واضح ہو کہ منی پور میں گزشتہ دو سال سے میتئ اور کوکی طبقے کے درمیان ذات پر مبنی لڑائی چل رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ اور ان کی کابینہ کے وزیروں نے کافی تاخیر کے بعد اس سال 9 فروری کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سے ہی منی پور میں صدر راج نافذ ہے۔ منی پور میں سیاسی بحران کے درمیان کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں نے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *