
نظام آباد:22/ فروری (اردو لیکس) نظام آباد میں گذشتہ دنوں خرابی صحت کے باعث فوت ہونے والے انگریزی روزنامہ ”دی ہندو“ فوٹو گرافر رمنا کے دیہانت پر آج ریزیڈنٹ ایڈیٹر روی ریڈی اور ڈپٹی ایڈیٹر دی ہندو حیدرآباد مرری رامو، فوٹو گرافر نگارا گوپال نے رمنا مرحوم کے افراد خاندان واقع پھولانگ رعیتو بازار نظام آباد کی رہائش گاہ پہنچ کر اظہار تعزیت کیا اور رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے افراد خاندان کو پرُ سہ دیا
اور دی ہندو روزنامہ کے تمام اسٹاف کی جانب سے 78,500/- روپئے نقد امداد رقم حوالے کی۔ اس موقع پر ریزیڈنٹ ایڈیٹر روی ریڈی نے کہا کہ متوفی کے افراد خاندان کو مزید ایک لاکھ روپئے تک امداد پہنچانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ل اس موقع پر سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، نظام آباد پریس کلب صدر راما کرشنا، سکریٹری شیکھر، سینئر جرنلسٹس اشفاق احمد خان پاپا، گوویند راجو، دھننجئے، فوٹو گرافرس رتن ریڈی، راجو، سرینواس و دیگر موجود تھے۔
بعدازاں ریزیڈنٹ ایڈیٹر روی ریڈی نظام آباد پریس کلب آمد پر پریس کلب صدر و سکریٹری اور دیگر سینئر جرنلسٹس نے خیر مقدم کیا اور شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت کی۔ اس موقع روی ریڈی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ناگزیر وجوہات کے پیش نظر جرنلسٹس کی رقمی امداد کیلئے کارپس فنڈ جمع کرنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی جرنلسٹ کی موت یا علاج و معالجہ کیلئے کارپس فنڈ کے تحت رقمی امداد دی جاسکے۔
جس پر پریس کلب سکریٹری شیکھر نے بتایا کہ نظام آباد پریس کلب نے 10 لاکھ روپئے تک کارپس فنڈ جمع کیا ہے اس سلسلہ میں مزید فنڈ جمع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ضرورتمندومتوفی جرنلسٹ کی رقمی امدا د بہم پہنچائی جاسکے۔