بستر تک محدود سلیمہ کی ہر طرح سے مدد کرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت

تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع کے نوتمکل منڈل کے گنڈلا سنگارم گاؤں سے تعلق رکھنے والے سید پاشا اور سلیمہ کے دو بچے ہیں، بیٹا سمیر جو ساتویں جماعت میں اور بیٹی رضوانہ جو پانچویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ نو سال قبل میاں بیوی کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا، جس کے بعد غصے میں آ کر سلیمہ نے خود کو آگ لگا لی۔ اس حادثے کے بعد ان کے خاندان پر مشکلات اپڑیں ۔

شدید جلنے کی وجہ سے سلیمہ کئی دنوں تک بستر تک محدود رہیں۔ بعد میں، کچھ عرصے بعد ان کے شوہر گھر چھوڑ کر چلے گئے، جس کی وجہ سے پورے خاندان کی ذمہ داری سلیمہ کے کندھوں پر آ گئی۔ باوجود اس کے کہ وہ جلنے کے زخموں سے تکلیف میں تھیں

 

، وہ مزدوری کرتی رہیں اور اپنے بچوں کو پالتی رہیں۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کے جلے ہوئے اعضا مزید سخت ہو گئے، جس کی وجہ سے ان کے ہاتھ اور پاؤں کام کرنا بند کر چکے ہیں، اور اب وہ بستر سے اٹھنے کے بھی قابل نہیں رہیں۔

 

اب یہ خاندان اپنی روزمرہ کی ضروریات کے لیے خیرات اور مخیر حضرات کی مدد پر انحصار کر رہا ہے۔ ان حالات میں ان کی 10 سالہ بیٹی رضوانہ اپنی ماں کی مکمل دیکھ بھال کر رہی ہے۔ وہ نہ صرف اپنی ماں کو کھلاتی پلاتی ہے بلکہ اسکول جانے سے پہلے گھر کے تمام کام بھی انجام دیتی ہے

 

سلیمہ ان کی مشکل حالت پر ایک اخبار میں شائع خبر پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے فوری ردعمل کا اظہار کیا۔  ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ شدید جھلس جانے کی وجہ سے بستر پر محدود ہونے والی سلیمہ کی فوری مدد کی جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ سلیمہ کو فوری طور پر ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور معذوروں کے لم مخصوص پنشن جاری کی جائے۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ سلیمہ کو “اندراماں ہاؤسنگ اسکیم” کے تحت ایک گھر بھی دیا جائے۔ چونکہ وہ خود کھانے پکانے کے قابل نہیں ہیں، اس لئے چیف منسٹر نے ان کے لئے باقاعدہ کھانے کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی

Oplus_16908288

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *